ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں پر گیس بم گرانے کی تیاریاں ؛ اوگرا نےسمری بھیج دی

شہریوں پر گیس بم گرانے کی تیاریاں ؛ اوگرا نےسمری بھیج دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلئے گیس نرخوں میں ردو بدل کی سفارش کردی،حتمی منظوری کےلئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں کے لئے نرخوں میں ردو بدل کہ سفارش مالی سال 2025-26  کے ریونیو شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر کی گئی ، جسنکے مطابق سوئی سدرن کےلئے  گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہےاورسوئی ناردرن کےلئے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی  سفارش کی گئی ہے

ا یس این جی پی ایل کےلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا جس پراوگرا نے گیس مینجمنٹ کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کو معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ اس حوالے سے پالیسی وضع ہوسکے

واضح رہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے اور قیمتوں کے حوالے سے حتمی نوٹیفیکشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا