ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی 17اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری

مریم نواز کی 17اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کمشنر،ڈپٹی کمشنرکےاجلاس کا4گھنٹےطویل تیسراسیشن ہوا ، مریم نواز نے 17اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری دے دی
اضلاع کو بیوٹی فکیشن فنڈز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ، 17اضلاع میں انسداد تجاوزات آپریشن ،بیوٹی فکیشن پلان بارے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز کواضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے بریفنگ دی گئی ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
  مریم نواز نے حافظ آباد، راولپنڈی اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا  ، مریم نواز نے کہا صوبےکے تمام بڑے شہروں کو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن بنانے کا حکم دے دیا ، مریم نواز  نے  پوسٹر بینرز اور پینا فلیکس پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم  دیا ،پنجاب بھر میں روٹی کی یکساں سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دیا ،

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے  تمام شہروں کی روڈزپر لین مارکنگ کی ہدایت کی ، صوبہ بھر میں بلڈنگ بائی لازکے مطابق عمارتوں کی تعمیر یقینی بنانے کا حکم دیا ، زیر تعمیر عمارتوں کا بلڈنگ میٹریل روڈ پر پھیلانے پر پابندی لگادی ، صوبےمیں سٹینڈرڈ ڈیزائن غلہ منڈی،فروٹ،سبزی منڈیاں بنانے کی ہدایت کی 


 پنجاب کی وزیر اعلی ٰ مریم نواز شریف نے کہا  تمام ڈسٹرکٹ میں پراجیکٹ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کئے جائیں،ڈی سیزہسپتالوں کےریگولروزٹ کرکےصورتحال کاجائزہ لیں،بچوں کے تحفظ کیلئے سکول وین کی انسپکشن جاری رکھی جائے،مین ہول کی صفائی کیلئےسیور مین کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،لاہورمیں گندگی کیوجہ سےنالےابل رہےہیں،توجہ کی ضرورت ہے،عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کے مطابق کیٹل مارکیٹ لگائی جائیں۔سڑکوں پر گڑھے پُرکرنے پر فوری توجہ دی جائے،چھوٹے بڑے شہروں میں نہروں،نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے،پارکس میں فوارے اور آبشاریں بھی بنائی جائیں،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے،روڈلیول سے بلند گٹر وغیرہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، صوبےمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ تیار کئے جائیں،