قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے مبین الٰہی کو ڈی جی وائلڈ لائف تعینات کیا ہے۔
مبین الٰہی گریڈ انیس کے افسر ہیں وہ حال ہی میں وفاق سے پنجاب آئے ہیں وہ ڈی سی وہاڑی بھی رہ چکے ہیں۔ رانا محمد سلیم افضل سے ڈی جی وائلڈ لائف کا اضافی چارج واپس لیا گیا ہے حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔