شہباز علی:محکمہ اوقاف پنجاب نے5ارب کےسالانہ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پرسیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اوقاف نے 42سکیموں پرمشتمل 5ارب کاسالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیدیا۔
سیکرٹری اوقاف کا کہنا ہے کہ 5ارب کاترقیاتی منصوبہ، مزارات ومساجدکی تعمیروترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا.