جمال الدین: خاتون کے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزمہ رخسانہ بی بی کی ضمانت منظور، سیشن کورٹ نے ایک لاکھ مچلکوں کےعوض ملزمہ رخسانہ بی بی کو رہاکرنےکاحکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل محمود نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے ملک احسن اشرف کھوکھر ا یڈووکیٹ پیش ہوئے، تھانہ سٹی رائیونڈ نےملزمہ کیخلاف خاتون کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا۔
ملک احسن اشرف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں ، تتیمہ بیان میں اسے ملوث کیا گیا ، سٹی رائیونڈ پولیس تفتیش مکمل کرکے ملزمہ کو جیل بھیج چکی۔
ملزمہ سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ، ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ملزمہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔
عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔