ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں عوام پر مزید 194 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ یقین دہانی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کروا دی ہے کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 1311 ارب روپے لگایا ہے جو رواں مالی سال 2024-25 کے لیے مختص 1117 ارب روپے سے تقریباً 194 ارب روپے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے کی وصولی ہو چکی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں لیوی کی وصولی 1019 ارب روپے رہی اور مالی سال 2022-23 میں یہ رقم 580 ارب روپے تھی۔
واضح رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 1 پیسہ فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کر رہی ہے۔