ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج آگ برسانے گا، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 سورج آگ برسانے گا، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین/ حاشر وڑائچ /: لاہور میں سورج آج بھی آگ برسانے گا ، شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی، لاہور شہر میں سورج آج بھی آگ برسانے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا، لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے گا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سورج آج پھر آگ برسائے گا، وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں تاحال بارش کا امکان نہیں۔ 

شہرقائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے، موسم گرم اور مرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
مغرب سمت سے 17کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 65سے 75 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ دوپہر 12 سے 3 بجے کے دوران گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔