محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی و وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالےسے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں  موسم گرم اور خشک  رہے گا، خیبرپختونخوا کےبیشتر  اضلاع میں   موسم گرم اور  خشک  رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں   موسم گرم اور  خشک رہے گا۔ جبکہ  جنوبی و وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےبیشتر  اضلاع میں    موسم  گرم اور خشک رہے گا ۔ دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر  اضلاع میں    موسم  شدید گرم اور خشک  رہے گا، دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں  دن کے درجہ حرارت معمول سے    02 سے 04  ڈگری سینٹی گریڈ  زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer