ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

 عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عمران خان کیلئے ایک اور مشکل ، 23مئی کو گھر سیل ہوسکتا ہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سےحتمی نوٹس جمع کرانے کے باوجود تاحال ٹیکس جمع نہ کروایا جاسکا۔

محکمہ ایکسائزنے عمران خان کو لگژری ٹیکس کی ادائیگی کیلئےگزشتہ ماہ نوٹس کے بعد7کینال پر مشتمل گھر کا 14لاکھ چالیس ہزارکاچالان بھجوایاتھا، حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے 22مئی تک ٹیکس ادا کرکے آگاہ کرنے کاکہا گیا تھا۔

ایکسائزحکام کے مطابق 22مئی تک ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو گھرسیل کردیا جائے گا،لگژری ٹیکس کی مد میں بھجوائے گئے نوٹسز پراب تک شہر کی اشرافیہ سے94 فیصد ریکوری کی جاچکی ہے۔

باقی ماندہ 2کینال سے بڑے گھر کے مالکان کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، بروقت ادائیگی نہ کی گئی تو سیل کرنے کیساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی کرکے واجبات وصول کیے جائیں گے۔