علی رامے: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمردپولیس اہلکارکو خواتین کی حراست سےروک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھرمیں9مئی کو 138مقدمات میں 500سےزائدخواتین مطلوب ہیں،فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کو ہرصورت گرفتار کیا جائےگا، فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔
مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیزپولیس کےہمراہ یقینی بنائی جائے،کوشش کی جائےکہ خواتین کو پولیس سٹیشن میں رکھا جائے، ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائےگا، خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں خود آکر گرفتاری دینے پر رعایت دی جائے گی۔