(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت،ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مریم نواز شریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہےاخلاقیات ، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے۔
ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے،ایسی بدزبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لئے زہر قاتل ہے،عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے، خواتین کے بارے میں اس کے بازاری خیالات قوم کے سامنے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان ہیں، عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندانالہ بن چکا ہے،ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے مریم نواز سے متعلق بیان پر عمران خان کو تبنیہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے،تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو.
عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے،یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا ۔