وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی عمران خان کو وارننگ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی عمران خان کو وارننگ
کیپشن: rana sanaullah & Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہنا ہےکہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ،ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان ہیں، عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندانالہ بن چکا ہے،ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے مریم نواز سے متعلق بیان پر عمران خان کو تبنیہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے،تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو،

وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے،یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer