گرمیوں کی تعطیلات کردی گئیں؛ نوٹیفکیشن جاری

گرمیوں کی تعطیلات کردی گئیں؛ نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Summer Vacations
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرمی کی لہر میں مزید شدت آگئی، تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ کے والدین نے رواں ماہ چھٹیوں کا مطالبہ کیا تھا، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن( ایف ڈی ای) نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس میں تحریر کیا گیا کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے پرائمری کلاسز کے لیے سکولوں میں موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایف ڈی ای نے وفاقی وزارت تعلیم کے تحت اسلام آباد میں پرائمری سیکشن تک کی کلاسز کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای نے کہا کہ مجھے مجاز اتھارٹی کی طرف سے موصول ہونے والے مشورے کے حوالے سے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے 16مئی 2022 سے اگلے تعلیمی سیشن تک  تمام طلباء کے لیے کوئی کلاسز نہیں ہوں گی۔

پنجاب میں ابھی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بلوچستان میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان 15 مئی 2022 سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلباء کو بھی سکول آنے جانے میں مشکلات بڑھنے لگیں۔گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے بھی سکولوں میں طلباء نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث سکول آنا جانا مشکل ہے،جلد چھٹیاں دی جائیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مطابق گرمی کی شدت کے باعث پنجاب میں پرائمری سکولوں کو قبل از وقت چھٹیاں دینے کا معاملہ زیرغور ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer