منحرف اراکین ڈی نوٹیفائی؛ چودھری نثار بھی متحرک ہوگئے

منحرف اراکین ڈی نوٹیفائی؛ چودھری نثار بھی متحرک ہوگئے
کیپشن: Chaudhary Nisar Ali Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں دوبارہ وزارت اعلٰی کا انتخاب میں چودھری نثار علی خان کا کردار اہم ہوگا۔ ن لیگ  کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے واے پانچ ارکان بھی  اہمیت اختیار کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے پانچ ارکان اور چوہدری نثار نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ لہذٰا نئے انتخاب اور منحرف اراکین کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارتِ اعلٰی کا دوبارہ انتخاب دلچسپ ہو جائےگا۔
پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ارکان کی تعداد 158 جب کہ مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان ہیں، تحریکِ انصاف کے 25 منحرف ارکان کے نااہل ہونے کی صورت میں خصوصی نشستوں پر تحریکِ انصاف کے پانچ نئے ارکان ایم پی اے بن جائیں گے۔

لہذٰا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 173 ہو جائے گی۔ اس طرح موجودہ صورتِ حال برقرار رہنے پر تحریکِ انصاف کو نئے انتخاب میں ایک ووٹ کی برتری حاصل ہو گی۔ایسی صورت میں اگر چار آزاد ارکان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑتے ہیں تو تحریکِ انصاف کی پوزیشن اور مضبوط ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کرتے  پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ارکان نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا۔

مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے انخراف ثابت ہوگیا، الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاتی ہے، منحرف ارکان کی نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer