پرویز الہیٰ نے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر اپنا فیصلہ سنادیا

پرویز الہیٰ نے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر اپنا فیصلہ سنادیا
کیپشن: Parvez llahi statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا۔
 تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے25 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کا امیدوار ہوں۔ اگر عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ الیکشن کمیشن ہمارے پانچ نئے اراکان کا نوٹی فکیشن کردےگا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں کیا بلکہ نااہل کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer