اب سرکاری ملازمین کی بھرتیاں نجی کمپنیاں کریں گی

اب سرکاری ملازمین کی بھرتیاں نجی کمپنیاں کریں گی
کیپشن: Govt jobs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی بھرتیاں نجی کمپنیاں کریں گی، لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں کی خدمات کے لئےنجی فرم کی تلاش جاری ہے۔

سابق دور حکومت میں بنائی گئی نالج پارک کمپنی کو حکومت سے اجازت ملنے کے بعد اب کمپنی نئی بھرتیاں کرنے جارہی ہے۔ لاہور نالج پارک کمپنی نے پرائیویٹ فرموں سے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔پرائیویٹ فرم لاہور نالج پارک کمپنی میں ملازمین و افسران کا انتخاب کرے گی ۔ملازمین و افسران کے انتخاب کے لئے تجربہ کار ایچ آر کنسلٹینسی کمپنی رکھی جائے گی ۔

کنسلٹینسی فرم کا ای سی ایس پی رجسٹرڈ ہونا لازم ہوگا ۔ کمپنی لاہور میں نالج پارک منصوبے پر پھر سے کام شروع کرے گی۔ منصوبے کے تحت لاہور میں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے سب کیمپسز بنائے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer