(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئےموسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں دو دن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواوں کیساتھ ہلکی بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔لاہور میں آج صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی جمعہ کے روز بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ہلکی بارش کے بعد شہرکا موسم ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا احساس بھی کم ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت25اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا تاہم آج جمعرات کو ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔