ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں افراد ‍‌شکار

پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں افراد ‍‌شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورنا وائرس کے حملے جاری ہیں، ایک دن کے دوران مزید ایک ہزار932 افراد کورونا کا شکار ہوگئے،  ایک روز میں 46 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا،  صرف 24گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار، 932پاکستانی وائرس کا شکار ہوگئے  جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 45ہزار، 898 تک پہنچ گئی ہے۔ایک دن کے دوران 46افراد جان سے جا چکے ہیں جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 985 ہوگئی ہے۔
کرونا مریضوں کی بات کی جائے تو ان کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 17ہزار، 947تک پہنچ چکی ہے اور ہلاکتیں 299 ہوگئی ہیں۔  سندھ میں گزشتہ روز 252 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہے۔

پنجاب میں یہ تعداد 16 ہزار، 685 ہے اور  290 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبے میں اب تک 5067 سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کرونا کے 6 ہزار554مریض، ہلاکتوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 2058 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

 بلوچستان میں 2 ہزار، 885 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 38 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اسلام آباد میں اب تک ایک ہزار، 138افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.

گلگت بلتستان میں مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہونے بعد مریضوں کی تعداد556جبکہ مجموعی طور پر 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 390 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہونے بعد مریضوں کی تعداد133 جبکہ مجموعی طور پر 1 ہلاکت ہوئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 77 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 13ہزار، 962 ٹیسٹ ہوئے جبکہ اب تک ہونے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 4لاکھ، 14ہزار، 254 ہوچکی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 13ہزار، 101مریض کرونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔