ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ہرلڑکی رابی اورحلیمہ سے زیادہ خوبصورت ہے‘ رابی پیرزادہ

پاکستان کی ہرلڑکی رابی اورحلیمہ سے زیادہ خوبصورت ہے‘ رابی پیرزادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاون (زین مدنی )شوبز سے کنارہ کشی کرکے مذہبی راہ اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر لڑکی حلیمہ سلطان اور رابی پیرزادہ سے زیادہ خوبصورت ہے۔

رابی نے یہ بات ایک مداح کی جانب سے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل“ارطغرل غازی”کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان (ایسرابالجیک) کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے پر کہی۔ دراصل حال ہی میں رابی کے ایک فالوور نے ان کا اور ایسرا بالجیک کا کولاج شیئر کرتے ہوئے دونوں کی خوبصورتی کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”اگر حلیمہ سلطان ترکی کی خوبصورت ترین لڑکی ہے تو ہمارے پاس دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہے”

۔ مداح نے اپنی پوسٹ میں حلیمہ کو صرف ایک اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھاکہ رابی اسلام کی شہزادی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ”پاکستان کی ہرلڑکی اور میرے اور ان(حلیمہ) جیسی ہے۔ میں بھی ان جیسی تھی لیکن اب اپنے اللہ کیلئے ہوں تو دعا کریں میں اپنے رب کو پسند آؤں”۔ انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے لکھا”چہرے کا نور میک اپ میں نہیں،اللہ کے ذکر میں ہے”۔ رابی نے پوسٹ کے اختتام پر قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ لکھ کر اپنا موقف مزید واضح کیا۔

View this post on Instagram

خوبصورتی کوئی معیار نہیں ہے۔ معیار تقوی و سیرت میں ہے پاکستان کی ہر لڑکی مجھ سے اور ان سے ذیادہ خوبصورت ہے میرے بھائ جب میں ان کی طرح تھی تو ان جیسی تھی۔ اب اپنے اللہ کے لیے ہوں تو دعا کریں میں اپنے رب کو پسند آئوں۔ چہرے کا نور میک اپ میں نہیں اللہ کے زکر میں ہے۔ ???? حَسْبُنَا اللّـٰهُ سَيُؤْتِيْنَا اللّـٰهُ مِنْ فَضْلِـهٖ وَرَسُوْلُـهٝٓ ۙﷺ ، اِنَّـآ اِلَى اللّـٰهِ رَاغِبُوْنَ ° ‏ ہمیں تو بس الله ہی کافی ھے وہ ہمیں اپنے فضل سے دے گا اور اس کا رسول ﷺ بھی اور ہم تو الله ہی کی طرف رغبت کرنے والے ہیں °

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy) on

Malik Sultan Awan

Content Writer