عثمان الیاس: شادمان رمضان بازار میں آٹے چینی کے سٹال پر لمبی قطاریں، رمضان بازار میں مٹن اور بیف گوشت بھی موجود نہیں، جبکہ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
شادمان رمضان بازار میں لوگوں کا رش رہا، شہری اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہونے پر پریشان دکھائی دئیے، گزشتہ روز کی نسبت لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ رمضان بازار میں مٹن اور بیف گوشت بھی موجود نہیں، کھجور ایرانی 160 روپے جبکہ کھجور اصیل 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، آم 152، سیب 295، کیلا 111 روپے درجن، آڑو 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
رمضان بازار میں ایڈوائزرٹو وزیر اعلی انڈسٹری چوہدری شیر گجر اور ڈائریکٹر شکایات سیل شاہد قادر نے دورہ کیا اور غیر میعاری اشیاکی فروخت پر دوسٹال بند کرا دیئے، اس موقع پر بہترین سروس کی تقین دہانی کرائی۔خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزی، آٹے ، چینی اور پھلوں کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔