شیخ زاید ہسپتال میں پارکنگ مافیا دوہرے معیار کا شکار

شیخ زاید ہسپتال میں پارکنگ مافیا دوہرے معیار کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی فراز بھٹی:شیخ زید ہسپتال میں پارکنگ مافیا کے راج سے انتظامیہ ہوئی بے بس، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ فیس مقررہ کی بجائے ڈبل فیس چارج کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے پرچی 24 گھنٹے میں ایک دفعہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہسپتالوں کی پارکنگ میں موٹرسائیکل کی10جبکہ گاڑی کی20 روپے فیس مختص کی گئی ہے لیکن شہریوں سےاس کے ڈبل چارجز لیے جا رہے ہیں۔ شیخ زید ہسپتال میں موٹرسائیکل کے20 روپے اور گاڑی کے30 روپے فی چکر چارج کیے جارہے ہیں۔ بورڈ پر نصف ریٹس نصب ہونے کے باوجود پارکنگ مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے24 گھنٹے میں ایک دفعہ پارکنگ فیس کا اطلاق کیا جائے۔ اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیخ زید ہسپتال میں پارکنگ مافیانے دو اقسام کی پرچیاں پرنٹ کرا رکھی ہیں۔ شہریوں کو زیادہ ریٹ والی پرچی دی جاتی ہے، جب کوئی چیکنگ کے لیے آتا ہے تو نصف ریٹ والی پرچی نکال لی جاتی ہے جو کہ پارکنگ مافیا کی بے ایمانی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔