نون لیگی ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے

نون لیگی ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی وفاداریاں بدلنے کا موسم جوبن پر آگیا۔ مسلم لیگ نون کےارکان اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے حلقہ بندیوں کی بحث کے دوران ایک دوسرے کے پول کھول دئیے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق ایم پی اے الیاس خان کا ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

سٹی 42 ذرائع کے مطابق (ن) لیگی آپس میں ہی لڑ پڑے، نئی حلقہ بندیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے ایک دوسرے کے خوب پول کھولے،رانا تجمل حسین کا کہنا تھاکہ وحید گل نے 2002 اور 2006 میں ان کی اجازت سے (ق) لیگ کو ووٹ دیا۔رانا تجمل حسین اور وحید گل کے درمیان حلقہ بندیوں پر بھی تلخ کلامی ہوئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔حمزہ شہباز شریف عام انتخابات کیلئے متحرک ہوگئے

رانا تجمل حسین کا کہنا تھاکہ وحید گل پارٹی کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہے۔

وحید گل کا کہنا تھاکہ انہوں نے تو پارٹی کے لیے ماریں بھی کھائی ہیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید بھی موجود تھے جنہوں نے رانا تجمل حسین کے موقف کی تائید کی، لیکن (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔