قیصر کھوکھر:مثالی گاؤں پروگرام کے تحت چھپڑوں کے سروے کا ابتدائی مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی 22 ہزار سے زائد دیہات کا سروے کریگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے روایتی پانی کے تالابوں (چھپڑوں) کی بحالی کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حکام کے مطابق چھپڑوں کے خاتمے سے دیہات کے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے انہیں صاف کر کے دوبارہ دیہی زندگی کا اہم حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اس بڑے سروے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد بھی حاصل کی جائے گی تاکہ درست اور تیز رفتار ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔