وقاص احمد:لاہور میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک دو رکنی سنیچر گروپ گرفتار کر لیا گیا۔
گلبرگ پولیس نے بیدیاں کے علاقے سے ملزمان فاروق اور جمیل کو حراست میں لیا۔ ایس پی جہانزیب نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کو اس خصوصی کارروائی کا ٹاسک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک روز قبل کینال پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھینا تھا۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 2 پستول، چھینیے گئے 6 موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد کر لی گئی، جبکہ ان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی پولیس کے قبضے میں لے لی گئیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔