ملک اشرف : سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ججز عیدالفطر لاہور میں منائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان لاہور میں عیدالفطر منائیں گے۔سپریم کورٹ کے ججز میں جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس علی باقر نجفی بھی لاہور میں عیدالفطر منائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس محمد رضا قریشی بھی لاہور میں عیدالفطر منائیں گے۔
اسی طرح جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس ملک محمد اویس خالد بھی لاہور میں عید منائیں گے۔عدالتی انتظامیہ اور ضلعی عدلیہ کے افسران میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ اور سیشن جج امجد نذیر چوہدری بھی لاہور میں عید منائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار عرفان احمد نیازی جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار محمد اسحاق خالقی اور راشد منہاس بھی لاہور میں عیدالفطر منائیں گے۔