ویب ڈیسک:کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی جبکہ کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے جس سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے پہلے روز زیادہ تر شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کی توقع ہے ۔
شہر میں کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گرمی کی شدت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔