ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر البلاح میں اقوام متڈہ کا کارکن بھی اسرائیلی بمباری میں ہلاک

Gaza ceasefire, City42 , Hamas terrorism, Israli bombing on Dir Albalah,
کیپشن: غزہ کے علاقہ دیر البلاح مین اسرائیل کی بدھ کے روز بمباری مین اقوام متحدہ کے بعض کارکن بھی نشانہ بنے جنہیں اقوام متحدہ کی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ سکرین شوٹ ایک عرب ویب سائٹ پر موجود ویڈیو سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  غزہ میں اسرائیل کی نئی بمباری کے دوران  اقوام متحدہ کے ایک غیرملکی اہلکار کے  ہلاک اور  5 کے  زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کسی دفتر پر حملہ نہ ہونے پر اصرار کیا ہے۔
غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیل کے طیاروں نے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی؛ اس دوران عرب میڈیا نے حماس کے کارکنوں کے حوالے سے یہ شائع کیا کہ اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی ھملہ ہوا اور شہدائے الاقصیٰ ہسپتال میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ 

اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ’میڈیا ادارے غیر مصدقہ رپورٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘۔

عرب میڈیا اور ایک  خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں زخمی غیر ملکیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں اسپتال لائے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

Caption ہسپتال لایا گیا ایک زخمی کارکن کیمروں سے بچنے کے لئے ہاتھ سے اپنا منہ چھپا رہا ہے۔

عرب میڈیا حماس کے اہلکاروں کے حوالے سے بتا رہا ہے کہ دو دن مین اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔ جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد پہلے دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد سٹی42 کے مطابق پانچ سو سے زیادہ تھی، آج جمعرات کے روز کے حملوں کی کاژیولٹیز اس تعداد میں شامل نہیں ہیں۔ 

حماس کا دعویٰ ہے کہ  7 اکتوبر 2023 س کو اس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اب تک  غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید  ہوئے ہیں۔  اسرائیل کا  مؤقف ہے کہ مرنے والوں میں نصف سے کچھ زیادہ حماس کے دہشتگرد ہیں۔