ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔خٰیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔