ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا مینارپاکستان جلسہ، حکومت نے اجازت نہ دینےسےمتعلق جواب جمع کرا دیا

پی ٹی آئی کا مینارپاکستان جلسہ، حکومت نے اجازت نہ دینےسےمتعلق جواب جمع کرا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پی ٹی آئی کا22مارچ کومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کیلئےدائردرخواست پرسماعت،،پنجاب حکومت نےجلسےکی اجازت نہ دینےسےمتعلق جواب عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نےکمشنرکوجواب جمع کروانےکیلئےکل تک کی مہلت  دیتے ہوئے سماعت ملتو ی کر دی۔
جسٹس فاروق حیدرنے پی ٹی آئی کےرہنمااکمل خان کی درخواست پرسماعت کی۔پنجاب حکومت کیجانب سےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمدادریس رفیق بھٹی  اورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلیغ الزمان بھی پیش ہوئے۔
درخواستگزارکی جانب سےسردارخرم لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔
لاءافسرادریس رفیق بھٹی نےچیف سیکرٹری سمیت دیگرکی جانب سےجواب جمع کروایا ۔ لاء افسر نے موقف پیش کیا کہ ممکنہ دہشتگردی کےخطرےکےپیش نظرپی ٹی آئی کوجلسےکی اجازت نہ دینےکافیصلہ کیا ، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کےاجلاس میں جلسےکی اجازت نہ دینےکافیصلہ کیا ۔
جسٹس فاروق حیدر نے لاء افسر سے سوال کیا کہ آپ کےجواب میں کمشنرکاجواب شامل نہیں ،جس پر  اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ادریس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ ان کاجواب نہیں آیا ، اس کیلئےمہلت دیدیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔