ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ  کیس کے ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کرنے ہیں اس کے لئے ریمانڈ چاہیے۔ جج نے استفسار کیا کہ آپ نے 3 روزہ ریمانڈ میں ابھی تک کیا ریکوری کی ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک ملزم کا موبائل اور لیپ ٹاپ ریکور کیا ہے۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ حیدر سعید کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer