ملک اشرف : چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معاملہ ، پنجاب حکومت کے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اختیار کی معطلی کے خلاف متفرق درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کی درخواست پر کیس 24 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا.
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز دیگر لاء افسران کے ہمراہ پیش ہوئے ، ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ عبوری حکومت کے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اختیار کا ہے،شوگر ملز کے مطابق عبوری حکومت چینی کی قیمتوں کا تعین نہیں کرسکتی ، اب منتخب حکومت آچکی ہے، استدعا ہے کہ مرکزی کیس کو سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے ، شوگرز ملز نے نگران حکومت کے چینی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے اقدام کو چیلینج کررکھا ہے،عدالت نے اگست 2023 میں پنجاب حکومت کے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اختیار کو معطل کررکھا ہے,, لاہور ہائیکورٹ نے 23 نومبر 2023 کو تفصیلی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا.