احسن عباسی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی سے ڈالر 280.21 روپے سے کم ہوکر 280.10 روپے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 280.21 تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 282.06 روپے پر قیمت فروخت ہو رہی ہے۔
یورو کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے بالترتیب 305.14 روپے اور 308.27 روپے ہے۔
یو اے ای درہم کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید ایک پیسے اضافے سے بالترتیب 76.23 روپے اور قیمت فروخت 76.80 روپے پر مستحکم رہی۔