ریلوے اسٹیشن پر لگی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی

Patna Railway station
کیپشن: Patna Railway station
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ریاست بہار کے معروف ریلوے اسٹیشن میں نصب ٹی وی کی بڑی اسکرینوں پر اچانک فحش مووی چل پڑی اور حکام کئی منٹ تک غافل رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر درجنوں خواتین اور بچوں کی موجودگی میں مسافروں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں نصب ٹیلی وژن اسکرینوں پر اشتہارات کی جگہ فحش کلپس چل پڑے۔

صبح ساڑھے نو بجے پیش آنے والے اس واقعے سے ریلوے انتظامیہ غافل رہی۔ تین منٹ تک فحش  مووی کے کلپ چلتے رہے۔ مسافروں کے احتجاج پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔ریلوے مسافروں نے گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) میں شکایت درج کرادی تاہم کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

معاملہ سوشل میڈیا پر پہنچا تو بھارتی وزارت ریلوے جاگ اُٹھی اور اسکرینوں پر اشتہارات چلانے کی ذمہ دار ایجنسی دتہ کمیونیکیشن سے باز پرس کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور جرمانہ عائد کرکے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ ایجنسی کو دیے گئے تمام ٹھیکے بھی منسوخ کردیے گئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر