معروف گلوکارہ و اداکارہ نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

معروف گلوکارہ و اداکارہ نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا سے دوبارہ کنارہ کشی اختیا کرنے والی سیلینا گومز انسٹاگرام پر40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی دنیا کی  پہلی خاتون بن گئیں۔گزشتہ دنوں سیلینا گومز نے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب انہوں نے 400 ملین( 40 کروڑ) فالورز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔ سیلینا گومز کی انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10لاکھ ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام کائیلی جینر کا ہے جنہیں 38 کروڑ 20 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-20/321763_918873_updates.jpg

گزشتہ ماہ سیلینا گومز نے کہا تھا  کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کیوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کیلئے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔تاہم بعدازاں انہوں نے   انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویراپ لوڈ کی تھیں۔واضح رہے کہ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 56 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔

Ansa Awais

Content Writer