اداروں کیخلاف پروپیگنڈا مہم، آئی ایس پی آر ، اعلیٰ عدالتیں نوٹس لیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری؎
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے 14 روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا۔ آئین کہتا ہے کہ 14 دن کے اندر اجلاس بلوانا ہے۔عمران خان نے اپنے اسپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی۔جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا۔جب شہید بی بی کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوئی ساتویں روز ووٹنگ کرائی گئی تھی۔ہم کپتان کو ملک کی قسمت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم اہم اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم اداروں کو نشانے پر لیکر اکسارہے ہیں کہ یہ نیوٹرل نہ رہیں۔ اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر اور اعلیٰ عدالتیں اس کا نوٹس لیں۔

بلاول بھٹو نے کہا بزدل عمران کو پہلے دن سے اپنی شکست نظر آرہی ہے۔عمران خان نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا۔آپ بھٹو نہیں بن سکتے، نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت کے آخری دن شروع ہوچکے ہیں۔اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا  عمران خان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ریاست کو کمزور کرو۔اس نے آئین توڑا، پارلیمنٹ پر حملہ کرایا۔آپ نے ریاست مدینہ کے نام پر تین سال تباہی مچائی۔عوام ہر اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو تین سال سے آپ کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔ اب آپ کو اپنی کرپشن اور معاشی پالیسی کا حساب دینا پڑیگا۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کون سا ممبر آئین اور عوام کے ساتھ کھڑا تھا۔یہ بھی لکھا جائیگا کہ کون ساشخص اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے ساتھ کھڑا تھا۔ عمران خان کیخلاف کھڑے ہونے والوں کے نام سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام آپ کی معاشی پالیسی سے نفرت کرتے ہیں۔وفاق اور دو صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود ایک ضمنی انتخاب نہیں جیت سکے۔ عوام آپ کو ووٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔ منحرف ممبران کو سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا تو اس نے پروپیگنڈاشروع کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کل کیلئے سیاسی جماعتوں کو نوٹس بھجوائے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor