ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد منحرف ایم این اے غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

2018کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے جیت کر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شامل ہونے والے غفار وٹو کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں 2018 میں حلقہ این اے 166 بہاولنگر سے آزاد حیثیت میں جیتا تھا، میں نے الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ان ساڑھے 3 سالوں میں اپنے حلقے میں ایک کام بھی نہیں کروا سکا، میرا مطالبہ تھا کہ میرے حلقے کو سی پیک اور موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب ہمارا کام نہیں ہوتا اور ہم ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو الزامات لگا دیئے جاتے ہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کروڑوں روپے لیے ہیں، میں لعنت بھیجتا ہوں پیسے لینے والے پر، رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے،  میں سندھ ہاؤس کبھی گیا ہی نہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں سندھ ہاؤس تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 14 منحراف اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جس میں سے ایک نام غفار وٹو کا بھی تھا، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کی جانب سے منحرف اراکین پر کروڑوں روپے لیکر تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا الزام لگایا گیا۔