ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیسپاک سےجعلی ڈگری کیس میں فارغ ہونیوالے ملازمین کی شامت

نیسپاک سےجعلی ڈگری کیس میں فارغ ہونیوالے ملازمین کی شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیسپاک سےجعلی ڈگری کیس میں فارغ ہونے والےافراد کی شامت، تمام افسران سے تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیسپاک مینجمنٹ نےجعلی ڈگری کیس میں فارغ ہونے والے8 افسران سےریکوری کا فیصلہ کرلیا، افسران کی جوائننگ سےبرطرفی تک کی تنخواہیں، بونس اور حاصل کردہ الائونس واپس لیے جائیں گے۔ عبد الروف، وقاص الہی،عامرعلی، ولی داد، نذرحسین، واصف لودھی، محمد سجاد اور نظیر اختر کوسال 2017 اور2018 میں فارغ کیا گیا تھا۔

فارغ ہونےوالوں میں سب انجینئر، لیب ٹیکنیشن، سرویئر سمیت دیگر افراد شامل تھے، ذرائع کے مطابق افسران سے ریکوری نیسپاک کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے کی جا رہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer