یکساں نظام تعلیم کا خواب چکنا چور ہوگیا

 یکساں نظام تعلیم کا خواب چکنا چور ہوگیا
کیپشن: City42 - Books, Education System
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)یکساں نظام تعلیم کا خواب خواب ہی رہ گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے این جی اوز کی سرپرستی میں چلنے والے لاہور کے 80 سرکاری سکولوں کیلئے اُردو میڈیم کا نصاب چھاپ دیا، 5 لاکھ بچے انگلش میڈیم اور 1 لاکھ طلبا اُردو میڈیم کی کتابیں پڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق 5 لاکھ بچے انگلش میڈیم کی کتب ہی پڑھیں گے جبکہ ایک لاکھ طلبا کو انگلش کی بجائے اُردو میڈیم کی کتابیں ملیں گی، 80 سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کو اُردو میڈیم کی کتابیں پڑھائی جائیں گی۔

 پنجاب ٹیچرز یونین کے نائب صدر امتیاز اعوان کا کہنا تھا کہ رواں سال انگریزی میڈیم کتابیں پڑھانے کا فیصلہ سٹاک میں پہلے سے موجود 18 لاکھ کتابیں بچانے کیلئے کیا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم نے اُردو میڈیم کا نصاب چھا پ دیا۔

 امتیاز اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مساوی تعلیم پر زور دینا چاہیئے، سکول ایجوکیشن نے 2020 میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer