وزیراعلیٰ پنجاب کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئےکہاہےکہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ہولی کے تہوار پر دیئے گئے خیرسگالی پیغام میں کہا گیا ہے کہ خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے، ہولی کا تہوار زندگی کی خوشیوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے، پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ ، ہندو، مسیحی، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer