نواز شریف پر ایک اور مشکل آن کھڑی ہوئی

نواز شریف پر ایک اور مشکل آن کھڑی ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے این اے 120 سے الیکشن میں حصہ لینےکےاقدام کوغیر قانونی قرار دینےکے لیےمتفرق درخواست پرسماعت، عدالت نے درخواست میں ترامیم کی اجازت کے لیے سماعت  10اپریل تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہری سید اقتدار حیدرکی متفرق درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ میاں نواز شریف نےقومی انتخابات میں این اے 120 سے حصہ لیا ۔

الیکشن میں حصہ لیتے وقت میاں نواز شریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ لینے بارے حقائق چھپائے۔ اسی بنیاد پرسپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قراردیا۔ درخواست گزار کا کہناتھا کہ اس نے نوازشریف کی نااہلی کےلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے اورعدالت نے اسکی درخواست پر فریقین کو 10 اپریل کے لیےنوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: دو روز کیلئے آئی جی پنجاب کے فرائض امجد جاوید سلیمی کو سونپ دیے گئے

 درخواست گزارنےعدالت سے استدعا کی کہ وہ درخواست میں ترامیم کرنا چاہتا ہے۔ جس کی اسے اجازت دی جائے۔