وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچانک لندن روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچانک لندن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اچانک لاہور سے لندن روانہ ہوگئے، سٹی 42 نے ٹکٹ کی کاپی حاصل کرلی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ پی ایس ایل تھری کی رونقیں دبئی سے لاہو رپہنچ گئیں

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی آئی اے کی  پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سٹی 42 نے ٹکٹ کی کاپی حاصل کرلی ہے جس کے مطابق شہباز شریف یکم اپریل کو لاہور واپس آئیں گے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران کی رحم کی اپیل مسترد کردی

لندن روانہ ہونے سے پہلے شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میچوں کا پاکستان میں انعقاد کھیل کے میدان میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے اقوام عالم میں پاکستان کے پر امن ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔