سیکیورٹی خدشات، سرکاری و نجی سکولز 11بجے بند کرنے کا حکم

سیکیورٹی خدشات، سرکاری و نجی سکولز 11بجے بند کرنے کا حکم
کیپشن: City42 School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث قذافی سٹیڈیم کے گردونواح 21 سرکاری ونجی سکولوں کو 11 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا، جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ تعلیم نے قذافی سٹیڈیم کے اردگرد واقع سکولوں کی انتظامیہ کو 11 بجے سکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔ ان سکولوں میں دارارقم سکول، بیکن ہاؤس، الائیڈ سکول ، ایڈن روز سکول کلمہ چوک ، حراماڈل سکول ، لاریٹ سکول، امریکن لائسٹف،الاطفال سکول،سی ڈی جی ایل سکول جیون ہانہ گارڈن ٹاون، گورنمنٹ ہائی سکول گوپال نگر، یونیک سکول سسٹم مسلم ٹاؤن، دی سٹی سکول مسلم ٹاؤن، سینٹ میری سکول بھابھڑا، ایجوکیٹرزسکول ماڈل ٹاؤن، سٹی سکول گلبرگ، سی ڈی جی ایل پرائمری سکول بھابھڑا ، سلامت ایلمنٹری سکول قذافی اسٹیڈیم ، لاس اینجلس سکول سنٹرپوائنٹ شامل ہیں ۔

دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسلامت سکول ، سائی کاس سکول اور لاہور پری سکول انتظامیہ نے بچوں کو 2 روز کیلئے چھٹی دے دی ہے۔