سٹی 42: کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کا امکان ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابقملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم جنوب پنجاب،جنوبی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہر تیز ہوائیں /آندھی چلنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ Prob:30% ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم بعد ازدوپہر مری، گلیات، جہلم ، قصور،ملتان ، راجن پور، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم شمالی /مغر بی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد اور خضدار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکا نہ اور دادو میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی48،سبی،دادو 47، دالبندین اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔