ویب ڈیسک:یونان کے جزیرۂ کریٹ کے قریب درمیانی شدت کے زلزلے نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
زلزلے کے بعد مقامی حکام نے صورتحال کی نگرانی شروع کر دی ہے اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر (تقریباً 8 میل) ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز جزیرہ کریٹ کے شہر ریتھیمنو کے جنوب جنوب مغرب میں تقریباً 69 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.