ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے، لاہور میں سولر انرجی سسٹمز اور متعلقہ آلات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں مختلف واٹ کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کمی ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سولر انرجی سے متعلق آلات کی قیمتوں پر بھی دباؤ کم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نرخوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جو گزشتہ عرصے میں نمایاں طور پر مہنگی ہو گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث بیٹریوں کی قیمت میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا، تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔