ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی:سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگےداموں فروخت

ایل پی جی:سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگےداموں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحۃ اشرف: ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا، جس کے باعث شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

مختلف علاقوں میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ دکاندار سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر کے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

قیمتوں میں اس واضح فرق کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اوورچارجنگ کے خلاف انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔