ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ریجن میں زون 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا اور اس حوالے سے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے شیراز عبداللہ ودیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم کیا۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زونز میں اضافہ کیا مگر ووٹر لسٹیں اپڈیٹ نہیں کیں، اور 2019 کی پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی تھی کہ زونز کی نئی حدبندی (ڈیمارکیشن) کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ ایڈجیوڈیکٹر فورم سے رجوع نہیں کیا۔
پی سی بی نے مؤقف دیا کہ یہ معاملہ اس کے اندرونی اپیل/ایڈجیوڈیکیشن فورم میں آتا ہے۔
زونز کی نئی حدبندی پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے کی گئی۔
کلبز کے معاملات کے لیے پی سی بی کا مکمل قانونی اور انتظامی نظام موجود ہے۔
درخواست گزار مناسب فورم سے رجوع کیے بغیر براہِ راست عدالت آئے۔
عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم استعمال نہیں کیا، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں، لہٰذا اسے خارج کر دیا گیا۔