ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ کی امام بارگاہوں میں ہنگامی مشقیں، سیکیورٹی الرٹ

اسلام پورہ کی امام بارگاہوں میں ہنگامی مشقیں، سیکیورٹی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: اسلام پورہ کی امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ اور امام بارگاہ زینبیہ میں سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے تحت ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا  جبکہ مشقوں کی نگرانی ایس پی سٹی عاطف امیر نے کی ہے۔

مشقوں میں سٹی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، ریسکیو، پی آر یو، بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو آپریشنل بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق مشقوں کے دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف اداروں کے درمیان رابطہ، ریسپانس ٹائم اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ایسی مشقوں کا مقصد حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔