ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے جگہ بنائی؛ محسن نقوی

پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے جگہ بنائی؛ محسن نقوی

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لیے جگہ بنائی، ہاکی پلئیرز کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیل کے ساتھ ہر میدان میں خوشخبریاں آرہی ہیں۔ امید ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میں بھی فتح حاصل کرے گی اور ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئے گی۔