سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے بعد پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بھی قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ مریم نواز نے فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں فتح پر مسرت کا اظہار کیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ اور کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو بھی سراہا ۔